مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ روانہ، اہم حکام شامل

ایرانی میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگیا ہے۔
ایرانی وفد کو ’’میناب 168‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو اسکول کی طالبات سے منسوب کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ایران کا وفد عباس عراقچی کی قیادت میں سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایرانی وفد کے ساتھ ہی روانہ ہوئے۔
وفد میں اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم حکام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر، وزارت تیل اور قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ عہدیداران بھی وفد کا حصہ ہیں۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اس دورے کا مقصد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے شدہ وعدوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی اصل آزمائش اس کے نفاذ کے مرحلے میں ہوتی ہے، بدعہدی کے تجربے کے باعث وعدوں کی تکمیل کا سخت مطالبہ ضروری ہے۔















