میٹا نے فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کر دیا

0
9

فیس بک کے صارفین کیلئے اہم ترین خبر،میٹا نے فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کر دیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میسنجر کی ونڈوز اور میک کمپیوٹرز کیلئے دستیاب ایپ کو 15 دسمبر 2025 کو ریٹائر کیا گیا۔اس ایپ کو استعمال کرنیوالے صارفین کو اب فیس بک ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا، جہاں وہ میسنجر کو استعمال کرسکتے ہیں۔
میٹا نے اس ایپ کوکو وڈ کے دوران متعارف کرایا تھا،مگر اس ایپ میں سکرین شیئرنگ یا ایزی ٹو شیئر یو آر ایل جیسے فیچرز دستیاب نہیں تھے۔کمپنی کی جانب سے اکتوبر میں ایپ کو ریٹائر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر اس سے قبل ہی میٹا کیلئے اس کی اہمیت کم ہو چکی ، جس کی وجہ یہ ہے کہ 2023 میں فیس بک نے میسنجر کو واپس فیس بک ایپ کا حصہ بنا دیا تھا۔
حال ہی میں میک کمپیوٹرز کیلئے ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے اندر چھپی ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا شروع کر دیا تھا، کیونکہ ڈویلپرز اور صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ونڈوز کمپیوٹرز کیلئے ایپ کو 2024 میں ویب ایپ میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوا تھا، تاہم ایسے صارفین جو فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر میسنجر ایپ کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ایپ کی بندش کے بعد میسنجر ڈاٹ کام پر منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر لاگ اِن ہوسکیں گے۔

Leave a reply