گرمی کی آمد،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا

0
7

گرمی کی آمدکےساتھ ہی محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بالائی اور وسطی علاقوں میں پارہ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پاکستان میٹروولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ آنیوالے ہفتوں میں ہیٹ ویوکیلئے سازگار حالات بن رہے ہیں، خاص طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں کیونکہ مارچ،اپریل اورمئی کا موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ جہاں ایک طرف گرمی دستک دے رہی ہے، وہیں 6 سے 11 مارچ کے دوران ملک میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کی بھی پیشگوئی ہے جس سے بعض علاقوں میں بارش ہونےسے درجہ حرارت میں عارضی کمی آ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سب سے زیادہ گرم ہونے کا امکان گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں ہے، جہاں معمول سےزیادہ گرمی پڑے گی۔جبکہ سندھ کے جنوبی حصوں بشمول کراچی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔
تیزی سے بدلتے ہوئے موسم اور بڑھتی ہوئی دھوپ کے پیشِ نظر ماہرین شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Leave a reply