رمضان کے تیسرے عشرے سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
7

رمضان کے تیسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ملک بھر میں ماہِ صیام کا دوسرا عشرہ جاری ہے، جبکہ تیسرے عشرے سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں جاری ہیں اور اب تک موسم معتدل ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے تیسرے عشرے سے متعلق اہم پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ مارچ میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے اور شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس کے باعث رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔اس سال بارشیں بھی معمول سے کم ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہوئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،مری اورگلیات میں آج سےگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ بالخصوص جنوبی علاقوں کراچی اور گرد ونواح میں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج سے11مارچ تک خیبرپختونخواکے علاقےچترال ،دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں بارش کاامکان ہے۔اُدھرگلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق خیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں موسم خشک اوردرجہ حرارت بڑنےکاامکان ہے۔خشک موسم کےباعث آبی ذخائراوربارانی علاقوں میں گندم کی فصل کونقصان کاخدشہ ہے۔

Leave a reply