مشرق وسطیٰ میں کشیدگی:برطانوی ایئرلائن نےمختلف پروازیں منسوخ کردیں

0
6

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےباعث برطانوی ائیرلائن نےمختلف ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں۔
امریکااوراسرائیل کےتہران پرحملوں اورایران کی جانب سےجوابی کارروائی کےباعث خلیجی ممالک سمیت دنیابھرکےبیشترممالک نےاپنی فضائی حدودبندکردی تھی،جس کےباعث بیشتر ائیرلائن کی جانب سے پروازیں مسوخ کردی گئی ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کےباعث برطانوی ائیرلائن نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ائیرلائن نے ابوظبی آنے اور جانے والی پروازیں سال کے آخر تک منسوخ کردی ہیں۔
اس کے علاوہ برطانوی ائیرلائن نے مسقط، منامہ، دوحہ، دبئی اور تل ابیب کی تمام پروازیں بھی رواں ماہ کے آخر تک منسوخ کردی ہیں۔

Leave a reply