منی لانڈرنگ کیس:چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

0
3

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے چودھر ی پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمدنےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل رانا فرخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے شریک ملزمان فرحان، واجد علی اور دیگر کی حاضری مکمل کروائی، جبکہ چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔

Leave a reply