مجتبی خامنہ ای مکمل صحت مندہیں،حفاظت کی وجہ سےمنظرعام پرنہیں آئے،ایران

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے جاری خبروں پر ایران نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی طبیعت سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے، تاہم ان کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔
ایرانی حکام کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا گیا ہے، جبکہ صورتحال بدستور زیر نگرانی ہے۔














