اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی، جماعت اسلامی کا عدالت جانے کا اعلان

0
20

جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا ۔
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک سازش ہے۔ حکومت اسلام آباد میں جمہوریت سے دشمنی ختم کرے ، ہمیں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ نومبر دوہزار پندرہ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ حالانکہ چودہ فروری دوہزار اکیس سے ایک سو بیس دن کے اندر انتخابات ہونا لازم تھے۔ ایک بڑا مافیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دے رہا ۔
نصراللہ رندھاوا کہتے ہیں حکومت کو بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لئے یوسی امیدوار نہ مل سکے تو فرار کا راستہ اختیار کر لیا۔اس موقع پر انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا بھی اعلان کیا ۔

Leave a reply