بھارت میں مسلمان خاتون پولیس افسر کا ‘‘ماشا اللہ’’ کہنے پر تبادلہ کردیا گیا

بھارت میں مسلمان خاتون پولیس افسر ڈاکٹر بشریٰ بانو کا’ماشا اللہ‘ کہنے پرتبادلہ کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بشریٰ بانو نے ایک ویڈیو پیغام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعریف کی تھی،ویڈیو میں ’السلام علیکم‘ اور ’ماشا اللہ‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بانو کو ’السلام علیکم‘ اور ’ماشا اللہ‘ کہنے پر ہٹایا گیا۔















