مستفیض الرحمن کوآئی پی ایل سےنکالےجانےپر،بی سی بی کاٹیم بھارت بھجوانے سے انکار

مستفیض الرحمن کوآئی پی ایل سےنکالےجانےپربنگلہ دیش کرکٹ بورڈنےورلڈکپ میں شرکت کیلئےٹیم بھارت بھجوانے سے انکار کردیا،بی سی بی نےفیصلےسےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کوبھی آگاہ کردیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت کےبجائےسری لنکا منتقل کیے جائیں۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیم آفیشلز اور عہدیداروں کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور سیکیورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے موجودہ حالات میں ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔
ادھر اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے مشیرِ کھیل نے آئی پی ایل کو بنگلہ دیش کے نشریاتی اداروں پر دکھانے سے روکنے کی سفارش بھی کی ہے۔
صدربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاکہناہےکہ کرکٹرزکی عزت اورسلامتی سب سےبڑی ترجیح ہے۔
مشیراطلاعات بنگلہ دیش کاکہناہےکہ مستفیض الرحمان کوہٹانےکی بتائی گئی وجوہات قابل قبول نہیں، سیاسی بناپرہٹایاگیا،بنگلہ دیشی عوام کےجذبات مجروح ہوئے ہیں۔
واضح رہےکہ انتہاپسندوں کےدباؤپربھارت نےبنگلہ دیشی کرکٹرزمستفیض الرحمن کوآئی پی ایل سےنکال دیا۔















