ن لیگ کےسینیٹرعرفان صدیقی انتقال کرگئے

0
16

مسلم لیگ (ن) کےسینیٹرعرفان صدیقی انتقال کرگئے۔مرحوم 2ہفتےسےعلیل تھے۔
سینیٹرعرفان صدیقی کوسانس کی تکلیف کے باعث چندروزقبل اسلام آبادکےمقامی ہسپتال میں علاج کےلئے منتقل کیاگیاتھامگرطبیعت میں بہتری نہ آنےکی وجہ سے انہیں گزشتہ روز انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیاگیاتھا۔مگروہ جانبرنہ ہوسکےاورخالق حقیقی کوجاملے۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔
صدرمملکت اوروزیراعظم کاسینیٹرعرفان صدیقی کےانتقال پراظہارافسوس:
صدرمملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کےایصال ثواب کیلئےدعااوراہلخانہ سےاظہارہمدردی کرتے ہوئےکہاکہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کیلئےبےپناہ خدمات ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےسینیٹرعرفان صدیقی کےانتقال پراظہارافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ پاکستان ایک سنجیدہ مفکراوراصول پسنددانشور سے محروم ہوگیا،عرفان صدیقی مسلم لیگ(ن) کےوفادار اور نواز شریف کےقریبی ساتھی تھے،عرفان صدیقی نےعلم برداشت سنجیدگی اوردلیل کوہمیشہ اپنی تحریر اور شخصیت کامحوربنایا۔

Leave a reply