نیشنل گارڈپرفائرنگ:خاتون اہلکارہلاک،ٹرمپ کاردعمل

نیشنل گارڈپرفائرنگ سےخاتون اہلکارکی ہلاکت پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےردعمل دیتےہوئےکہاکہ غیرقانونی تارکین وطن یہاں آکرمشکلات پیداکرتےہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ ان کے مطابق نیشنل گارڈ کا ایک اور زخمی اہلکار تشویشناک حالت میں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ غیرقانونی تارکینِ وطن یہاں آکر مسائل پیدا کرتے ہیں جبکہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکام کے ساتھ غیرقانونی تارکینِ وطن کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور جدید دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں۔بی2 بمبار طیاروں نے 37 گھنٹے مسلسل پرواز کر کے اپنے ہدف کو کامیابی سےنشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں نے بی2 طیاروں کے پائلٹس سے ملاقات کا موقع ملا، جو ان کے مطابق ’’ٹام کروز جیسے پائلٹس‘‘ تھے۔















