حکومت کی طرف سےمنظورکردہ قومی ٹیرف پالیسی انقلابی قدم ہے،وزیراعظم

0
6

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سےمنظورکردہ قومی ٹیرف پالیسی انقلابی قدم ہے،حالیہ قومی ٹیرف پالیسی ملکی صنعتی پیداوارکوسہولت پہنچانےکےلئےنافذکی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت تجارتی شعبےسےمتعلق جائزہ اجلاس منعقدہواجس میں وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب،وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ ،مصدق ملک اوروزیرپانی وبجلی اویس لغاری نے شرکت کی ،اجلاس میں احد چیمہ، علی پرویزملک ،بلال اظہرکیانی اورہارون اخترسمیت دیگربھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں اہم فیصلےکرلیےگئے۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےسفارشات کاخیرمقدم کیا،سرمایہ کاروں کوسہولت دینےکےلئےخصوصی ہدایات دیں۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کاکہناتھاکہ صنعتی پیداواراورتجارت میں اضافےکےلئےمسائل کی نشاندہی ناگزیرہے،معاشی وصنعتی پیداواری صلاحیتیں بڑھانےکیلئےفنڈصحیح استعمال نہیں کیاگیا، دہائیوں سےایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈریسرچ اورٹریننگ کیلئےاستعمال نہیں ہوا،ماہرین کی سفارشات اوراصلاحاتی تجاویزحقیقت پرمبنی اعدادوشمارکےمطابق ہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسٹم ڈیوٹی اورتجارتی شعبےمیں اصلاحات پرقائم ذیلی گروپ کی سفارشات پرغور کیاجائے،صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنےکیلئے مؤثراقدامات حکومتی ترجیح ہے،حکومت کی طرف سےمنظورکردہ قومی ٹیرف پالیسی انقلابی قدم ہے،ٹیرف پالیسی صنعتی پیداواربڑھانےکےساتھ منڈیوں میں کاروبارکومسابقتی بناتی ہے،حالیہ قومی ٹیرف پالیسی ملکی صنعتی پیداوارکوسہولت پہنچانے کےلئےنافذکی ۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ٹرانزٹ تجارتی مصنوعات کی بارڈرپرکسٹم ڈیوٹی وصولی کی کڑی نگرانی کی جائے۔

 کاروباری افرادپرمشتمل ذیلی ورکنگ گروپ کےمحمدعلی ٹبہ اوردیگرنےسفارشات پیش کیں۔برآمدات اوردرآمدات کوملکی مجموعی معاشی ترقی سےہم آہنگ کیاجاسکےگا۔
اس موقع پرذیلی ورکنگ گروپ نےوزیراعظم کوکسٹم اورٹیکس وصولی سےمتعلق مسائل سےبھی آگاہ کیا۔

Leave a reply