قومی ٹیم کودھچکا:فخرزمان انجری کےباعث بنگلہ دیش سیریزسےباہر

قومی ٹیم کودھچکا،فخرزمان انجری کاشکارہونے کےباعث بنگلہ دیش سیریزسےباہرہوگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکاکےخلاف آخر ی میچ میں بائیں بازو کےبلےبازفخرزمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے۔
فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔
خیال رہےکہ رواں ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کادورہ کرےگی،جس میں 3میچزپرمشتمل ون ڈے سیریزشیڈول ہیں،جو11،13اور15مارچ کوکھیلےجائیں گے۔
یادرہےکہ جولائی 2025کےبعدیہ پاکستان کابنگلہ دیش کادوسرادورہ ہوگا۔















