قدرت کاکرشمہ:سانحہ گل پلازہ میں مسجد اور قرآن پاک محفوظ

قدرت کاکرشمہ،سانحہ گل پلازہ میں مسجد اور قرآن پاک مکمل طورپرمحفوظ رہے۔
کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتےتیسری منزل تک پھیل گئی ،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
جہاں گل پلازہ آتشزدگی میں ابھی تک 26خاندانوں کےچراخ گل ہوگئے۔ اور 1200دکاندارمتاثرہوئےہیں وہی اللہ تعالیٰ کی قدرت کاکرشمہ بھی سامنے آیاہے جہاں گل پلازہ کےاندارپہلی منزل پرموجودمسجد میں قرآن پاک محفوظ رہے بلکہ مسجدکےریک میں موجودایک بھی قرآن پاک نیچےنہیں گرا۔اس کےعلاوہ مسجد میں بچھائی گئی دریاں اوردیگرسامان بھی محفوظ رہا۔















