نہال ہاشمی کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

0
4

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی سمری حتمی منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو بھجوا دی ہے۔ اس اہم پیشرفت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Leave a reply