نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اور فراہمی کیلئے نیا میکنزم تیار

0
8

نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خرید اور کمپنی سے فراہمی کیلئے الگ الگ ٹیرف ہوں گے۔
کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق فی یونٹ بجلی خریدے گی اور بجلی کمپنی صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب بجلی فراہم کرے گی۔
نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے’’پروزیومر‘‘ کی اصطلاح متعارف کرا دی گئی۔ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نیپرا پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دیں۔ کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور نیپرا نیٹ میٹرنگ صارف کی پیداواری صلاحیت پر نظرثانی کر سکے گا۔
نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بجلی فروخت اور خریداری کیلئے الگ الگ میٹرز ہوں گے جبکہ نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو نہیں بیچ سکے گا۔نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا ۔

Leave a reply