کراچی: فضائی مسافروں کیلئے نئی کارگو اور مسافر ایئرلائنز لانے کی تیاری

پاکستانی مسافروں کیلئے خوشخبری، کراچی میں نئی کارگو اور مسافر ایئرلائنز لانے کی تیاری کرلی۔جلد2 ایئر لائن میدان میں آنیوالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور ائیر لائنز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کارگو سمیت مسافروں کو اندرون اور بیرون ممالک لانے اور لے جانیوالی دو ایئر لائن جلد فضاؤں میں اڑان بھریں گی۔
ایئرکراچی کے نام سے آنیوالی ایئر لائن نے ہوائی جہاز لیز پر لینے کیلئے حتمی شکل دیدی ہے اور رواں سال مئی جون میں فضائی آپریشن کا ااغاز کر دے گی، جبکہ کراچی کے صنعتکاروں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب ٹی سی ایس بھی ایک جہاز سیون فور سیون 400 سیریز کا لیکر آرہی ہے ،جو صرف کارگو کیلئے ہوگا اور اس کے مسافروں کو بھی کیریئر کرنے کیلئے اپنے فضائی بیڑے میں اضافہ کرے گی۔
دوسری ائیر لائن کے ٹو بھی، جو کارگو سروس پہلے ہی چلا رہی تھی، اب اس میں مزید اضافہ کرنے جا رہی ہے، یہ فضائی کمپنی بھی بوئنگ 704 400 سریز کا جہاز ایک اور حاصل کر رہی ہے اور پاکستان اور پاکستان سے باہر اب ایئر کارگو کی ترقی بھی پاکستان میں بڑھ جائے گی۔
ایئرکراچی کے نام سے آنیوالی کمپنی سے مسافروں کو سہولت ملے گی، کیونکہ ایئر کراچی لاہور اسلام اباد کراچی سکھر ملتان کوئٹہ اور پشاور کیلئے اپنا ڈومیسٹک رول پر سفر شروع کرے گی اور ایک سال کے بعد وہ پھر بین الاقوامی روٹس پر بھی اپنی پروازیں چلانے کے قابل ہو جائے گی۔















