نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی تردید

0
5

اسرائیل کی جانب سے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے دعوؤں کو تہران نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پیروں پر زخم آئے تھے۔ تاہم، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات رابطے میں رہنے والے قریبی دوستوں نے بتائی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد رہبرِ معظم بننے والے مجتبیٰ خامنہ ای نے تاحال ایرانی عوام سے کوئی براہِ راست خطاب یا رابطہ نہیں کیا ہے۔

Leave a reply