واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کرا دیا ۔
پیغام رسانی کی دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس فیچر میں ایک نیا پرائیویسی چیک فیچر شامل کر لیا ہے، جس کی مدد سے صارفین بآسانی یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی سٹیٹس اپ ڈیٹس کس نے دیکھی ہیں اور کس کو دکھائی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں دستیاب ہے اور یہ صارفین کو سٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی تفصیلات اور ری شیئر رولز کو فوری اور واضح طریقے سے جانچنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس سے قبل صارفین کے لیے یہ جاننا مشکل تھا کہ ان کی سٹیٹس اپ ڈیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں یا اسے کون ری شیئر کر سکتا ہے، لیکن اب یہ نیا آپشن ان تمام تفصیلات کو صاف اور آسان طریقے سے دکھائے گا۔
صارفین جب واٹس ایپ سٹیٹس کھول کر مینو میں اوڈینس (Audience) آپشن منتخب کریں گے، تو ایک خلاصہ صفحہ ظاہر ہوگا، جس میں واضح طور پر دکھایا جائے گا کہ یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ تمام رابطوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا محدود گروپ کے لیے مخصوص ہے۔ اگر پرائیویسی سیٹنگز میں کوئی استثنیٰ شامل ہے، تو وہ بھی یہاں نظر آئے گا۔















