مہنگائی کا نیا طوفان، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مہنگائی کا نیا طوفان، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں 40 سے لے کر 590 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہو کر 2 ہزار 893 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق تازہ قیمتوں کے تحت راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 866 روپے 47 پیسے، پشاور میں 2 ہزار 850 روپے، بنوں میں 2 ہزار 800 روپے، کوئٹہ میں 2 ہزار 660 روپے ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 600 روپے تک جا پہنچا ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔















