
مہنگائی سےپریشان عوام کےلئے نئےسال کاتحفہ،وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان کردیاہے۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے28پیسےفی لٹرکمی کااعلان کیاگیاجس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 253روپے17پیسےفی لٹرمقررکی گئی،جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 8روپے 57پیسےفی لٹرکمی ہونےسےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت257روپے 8 پیسےفی لٹرمقررکی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کاتیل9روپے66پیسےسستاہونےسےنئی قیمت 170روپے88پیسےفی لٹرمقررکی گئی۔















