نیوزی لینڈکےکھلاڑی کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے بلےباز اور سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سےریٹائرمنٹ لےلی۔
نیوزی لینڈکرکٹ نےبتایاکہ معروف بلےبازاورسابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر منٹ لےلی ہے،اورانہوں نےویسٹ انڈیزکےخلاف وائٹ بال سیریزنہ کھیلنےکافیصلہ کیاہے۔وہ دسمبرمیں ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاحصہ ہوں گے۔
2011میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیوکرنےوالےکین ولیمسن نے93میچزمیں نیوزی لینڈکی نمائندگی کی ،معروف بلےبازنے 2 ہزار 575 رنز بنائے،جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سٹاربلےبازنے 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈکی قیادت کی اورایک مرتبہ اپنی ٹیم کو فائنل (2021) تک پہنچایا۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی سے ایک قدم پیچھے ہٹ جاؤں۔ میرے لیے اور ٹیم کے لیے یہ درست وقت ہے۔ میرے اس فیصلے سے ٹیم کو آئندہ سیریز اور اپنے اگلے بڑے ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے واضح سمت ملے گی۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔















