نارس اٹلانٹک ائیرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

0
10

ایک اور برطانوی ایئرلائن کو پاکستان کیلئے ڈائریکٹ پروازوں کی اجازت دیدی گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ائیرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دیدی ہے۔نارس اٹلانٹک ائیرلائن ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے فضائی آپریشن چلائے گی، جبکہ نارس اٹلانٹک ائیرلائن مانچیسٹر اور برمنگھم سٹیشنز سے بھی پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کیلئے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے بعد نارس اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری ائیرلائن ہوگی، جو پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق نئی غیرملکی ائیرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو بلاشبہ پاکستانی معیشت اور سفرو سیاحت کیلئے بھی مثبت پیشرفت ہے۔

Leave a reply