شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

0
8

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مشرقی ساحل کی سمت سمندر میں داغے گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر3 بج کر 50 منٹ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مشرقی ساحل کی سمت سمندر میں داغے گئے۔ بیان کے مطابق میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی کہا کہ اس نے شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے ممکنہ بیلسٹک میزائلوں کو ٹریک کیا جو چند منٹ بعد سمندر میں گرے۔ جاپان کے مطابق میزائل زیادہ سے زیادہ 80 کلومیٹر کی بلندی تک گئے۔جنوبی کوریا کے دفتر برائے قومی سلامتی نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ بیلسٹک میزائل داغنے کا عمل فوری طور پر روکے اور اسے اشتعال انگیز سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply