26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کوعدالت سےریلیف مل گیا

0
22

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کوعدالت سےریلیف مل گیا۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےعلیمہ خان سمیت11ملزمان کیخلاف 26نومبراحتجاج پردرج مقدمےکی سماعت کی۔
علیمہ خان کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جس کوعدالت نےمنظور کرلیا۔
مقدمےمیں نامزدملزم عاطف ریاض کےوکیل جرح کیلئےپیش نہیں ہوئے۔جس پرعدالت نےعاطف ریاض کےوکیل پر10ہزارروپےجرمانہ عائدکردیا۔
عدالت نےاستغاثہ کےمزیدگواہوں کو19جنوری کوطلب کرلیا۔مقدمےمیں کل7گواہوں پرجرح مکمل ہوچکی ہے۔
بعدازاں اےٹی سی جج امجدعلی شاہ نےکیس کی مزیدسماعت19جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply