26نومبراحتجاج کیس:پولیس نےعلیمہ خان کوعارضی تحویل میں لےلیا

26نومبراحتجاج کیس میں پولیس نےعلیمہ خان کوعارضی تحویل میں لےلیا۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت11ملزمان کیخلاف 26نومبراحتجاج پردرج مقدمےکی سماعت جاری ہے۔
علیمہ خان نےاستدعاکی کہ ہمارےوکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،ہمیں جانےکی اجازت دی جائے۔
عدالت نےعلیمہ خان کوعارضی تحویل میں لینےکاحکم دیا۔
پراسیکیوٹرنےکہاکہ کریمنل پروسیجرکی سیکشن 351کےتحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔
عدالت نےکہاکہ ملزمہ عدالتی احاطےسےباہرنہ جائیں۔
علیمہ خان عدالت سےباہرنکلیں توخواتین پولیس اہلکارتحویل میں لیکرعدالت کےاندر لےگئیں۔علیمہ خان کےوکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
علیمہ خان کوگواہان کی شہادت تک باہرجانےسےروک دیاگیا۔















