دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز،آکسفیم رپورٹ

0
56

دنیا میں اس وقت کتنے لوگ ارب پتی ہیں؟ عالمی فلاحی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد لوگوں، یعنی دنیا کی غریب ترین نصف آبادی سے زیادہ دولت موجود ہے۔
آکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اوردنیا میں پہلی 12 ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد میں سرِفہرست ٹیسلا اورسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ضابطوں میں نرمی اور کارپوریٹ ٹیکس سے متعلق عالمی معاہدوں کو کمزور کرنا شامل ہے،کیونکہ ان اقدامات سے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری خطرناک سیاسی تنازعات کو جنم دے رہی ہے، کیونکہ دولت کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کی جا رہی ہے ، نیز امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق، سیاسی آزادیوں کو کمزور اور عوامی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

Leave a reply