یااللہ خیر!کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

0
34

بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئےجس سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کوئٹہ اورگردونواح میں اعلیٰ الصبح 2.9شدت کازلزلہ آنےسےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاجس کے باعث شہری گھروں اوردفاترسےباہرنکل آئے۔خوش قسمتی سے  زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی شدت 2.9ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی30 کلومیٹرریکارڈکی گئی ،اورزلزلےکامرکزکوئٹہ سے40کلو میٹرشمال مشرق کی جانب تھا۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 21 دسمبر کوبلوچستان کےشہر خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیاتھا جبکہ اُس سےقبل15 دسمبر کو بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.0 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Leave a reply