خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئےہیں۔
ترجمان اوجی ڈی سی کےمطابق براگزئی 1کنویں سےیومیہ2280بیرل تیل پیداہورہاہے،کنویں سے5.6ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہورہی ہے،نشپابلاک میں کنکریالی فارمیشن سےپہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے۔
ترجمان اوجی ڈی سی کاکہناہےکہ براگزئی ایکس1کنواں کی ڈرلنگ5170میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی،نئی دریافت سےاوجی ڈی سی کےذخائرمیں مزیداضافہ ہوگا۔















