تھیٹرکل، آج اور کل تھیٹر کی تاریخ و تناظر پر جامع کتاب

0
19

تھیٹر کل، آج اور کل میں تھیٹر کا تعارف اور اس کی تفہیم پیش کی گئی ہے۔ بطور میڈیم اس کی ابلاغی اہمیت اور ترقیاتی ابلاغ میں بطور ٹول اس کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈاکٹرعادل عزیزکی اس کتاب میں دنیا بھر کے محققین کی آرا شامل ہیں، جو تھیٹر کو ادبی، سماجی، سیاسی، معاشی، مزاحمتی، تفریحی، تاریخی اور ثقافتی زاویوں سے دیکھتے ہیں، اور ان تمام تناظر کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
قبل از تاریخ سے معلوم تاریخ، کلاسیکی ادوار سے نشاطِ ثانیہ تک اور پھر عالمی تناظر میں تھیٹر کی ارتقائی کہانی اس میں شامل ہے۔
برصغیر میں تھیٹر کی تاریخ قبل از تاریخ سے لے کر تقسیمِ ہند سے پہلے، بعد از پاکستان اور 2020 تک کرونولوجیکل ترتیب میں پیش کی گئی ہے۔
پاکستانی ماہرینِ تھیٹر، تھیٹر کے اساتذہ اور اداکاروں کی آرا بھی اس کتاب کا حصہ ہیں، جنہیں نہایت منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ کتاب تھیٹر کے ماضی، حال اور مستقبل کو نہایت لطیف، جامع اور فکری اسلوب میں اُجاگر کرتی ہے، خصوصاً پاکستان کے تناظر میں اور عموماً عالمی حوالے سےہے۔
کتاب کی رونمائی کی تقریب میں شوبز،سیاسی اورسماجی شخصیات نےبھرپورشرکت کی۔

Leave a reply