ون ڈےسیریز:پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین پہلا میچ آج کھیلاجائےگا

پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین تین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریزکاپہلامیچ آج کھیلاجائےگا۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔جوکہ پاکستانی وقت کےمطابق سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
ون ڈےسیریزکادوسرامیچ 13اورتیسرااورآخری میچ15مارچ کوکھیلا جائےگا ،سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیےگئےنئےکھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔ ٹیم میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔















