ون ڈےسیریز:آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا

0
15

ون ڈےسیریزکاتیسرااورآخری میچ آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔
ون ڈےسیریزکافیصلہ کن میچ آج فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کےمطابق دوپہر3بجےشروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔شاہین سیریزجیتنے کےلئے سردھڑکی بازی لگائیں گےجبکہ پیروٹیزبھی سیریز جیتنےکی ہرممکن کوشش کریں گے۔
تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔ سیریزکےپہلےمیچ میں گرین شرٹس نےمہمان ٹیم کوسنسنی خیز مقابلےکےبعد2وکٹوں سےشکست دےکرجیت اپنےنام کی تھی،جبکہ سیریزکےدوسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کوباآسانی 8وکٹوں سےشکست دےکرسیریزبرابرکردی تھی۔
واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان اورجنوبی افریقہ کےمابین ٹیسٹ میچ کی سیریز1-1سےبرابرہوگئی تھی جبکہ پھرٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان نےمہمان ٹیم کو2-1سےشکست دےکرسیریزجیت لی تھی۔

Leave a reply