اوپن اے آئی کی ویڈیو میکر ایپ ’’سور ‘‘اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف

اے آئی صارفین کے لئے خوشخبری ، اوپن اے آئی کی ویڈیو میکر ایپ‘‘سور‘‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادی گئی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ بالکل ٹک ٹاک کی طرز پر کام کرتی ہے اور صارفین کو صرف تحریری ہدایات دے کر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔مثال کے طور پر اگر کوئی صارف یہ لکھے کہ وہ ٹوکیو کی سڑک پر سگنلز کی روشنیوں میں چل رہا ہے، تو یہ ایپ اسی منظر کو ویڈیو کی شکل میں پیش کر دے گی۔ابتدائی طور پر یہ ایپ صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی، جہاں اسے صرف پانچ دن میں 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، تاہم اب یہ اینڈرائیڈ پر بھی متعارف کروا دی گئی ہے، جو اس وقت چند ممالک میں دستیاب ہے، جن میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
نئے اینڈرائیڈ ورژن میں مفت صارفین 15 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جبکہ پرو سبسکرائبرز 25 سیکنڈ تک کی ویڈیوز تیار کر سکتے ہیں، اس ایپ میں ویڈیوز کو عمودی (Vertical)، سکوائر اور لینڈ سکیپ فارمیٹ میں بنایا جا سکتا ہے، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔
فی الحال اینڈرائیڈ ورژن ابھی بھی محدود ممالک میں دعوتی بنیادوں پر دستیاب ہے، یعنی ہر صارف اسے فوری طور پر استعمال نہیں کر سکتا، تاہم مستقبل قریب میں اسے پاکستان سمیت تمام ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔















