آپریشن غضب للحق جاری:پاک فوج کی پکتیکا میں کارروائی، شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ

آپریشن غضب للحق جاری،افغان طالبان کی جارحیت کےخلاف پاک فوج نے پکتیکا میں کارروائی کی جس کےنتیجےمیں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ کردئیےگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایاگیا، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کارندے فرار ہوگئے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کےخلاف زمینی اورفضائی مؤثرکارروائیاں کیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاک فوج نےافغانستان کےعلاقےپکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا۔ بارڈرپرافغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےٹھکانوں اورفوجی تنصیبات کونشانہ بنایا جارہاہے، اور آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔















