آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کرفرار

0
22

آپریشن غضب للحق جاری،پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق پاک فوج نےپاکستان اورافغان سرحدپرژوب سیکٹرمیں افغان طالبان کی جارحیت پربھرپورجوابی کارروائی کی جس کےنتیجےمیں افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرارہونے پرمجبور ہوگئے۔
پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Leave a reply