آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ن لیگ کی درخواست جمع

ن لیگ نےشاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر اسمبلی اپوزیشن لیڈربنانےکی درخواست جمع کروادی۔
آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب اپوزیشن کی صفوں میں سیاست گرم ہوچکی ہے ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بنچز سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے کی گئی ہے ۔شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کل سپیکر چودھری لطیف اکبر سے نہایت اہم ملاقات متوقع ہے۔
ن لیگ کےپارلیمانی لیڈرراجہ فاروق حیدرنےاسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی،درخواست پرمسلم لیگ ن کے9ممبران کےدستخط موجودہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 17نومبرکوآزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں چودھری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتمادمنظورکی گئی،پیپلزپارٹی کےفیصل ممتاز راٹھور 36ووٹ لےکرقانون سازاسمبلی کےوزیراعظم منتخب ہوئےتھے۔















