ہماری شنوائی نہیں ہوئی،آج قومی اسمبلی اورسیینٹ کااجلاس چلنےنہیں دینگے،سہیل آفریدی

0
21

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےکہاہےکہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی،آج قومی اسمبلی اورسیینٹ کااجلاس چلنےنہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھاکہ چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملاآپ سےنہیں مل سکتا،ہماری شنوائی نہیں ہوئی،فیصلہ کیاہےآج قومی اسمبلی اورسیینٹ کااجلاس چلنےنہیں دیں گے،آئندہ منگل کوہائیکورٹ کےباہراوراڈیالہ جیل کےباہربھی جمع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اوروکلاکےہمراہ چیف جسٹس کےسیکرٹری کےآفس سےروانہ ہوگئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

Leave a reply