پی آئی اےکی نجکاری کامعاملہ پھرلٹک گیا،دسمبرکےآخری ہفتےمیں متوقع

0
24

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے)کی نجکاری کامعاملہ پھرلٹک گیا، دسمبر کے آخری ہفتےمیں متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اےکی نجکاری کیلئےپہلی بولی10ارب روپےلگائی گئی تھی،کم ترین بولی کی وجہ سےپی آئی اےکی دوبارہ نیلامی کی جائےگی،نجکاری کمیشن نےقومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئےکوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی آئی اےنےرواں مالی سال کے6ماہ میں11ارب 50کروڑکاقبل ازٹیکس منافع کمایا ،قومی ایئرلائن16طیاروں کےساتھ اندرون وبیرون ملک فضائی آپریشن چلارہی ہے، کینیڈا، برطانیہ، فرانس،سعودی عرب اورامارات دیگرممالک کیلئےپروازیں جاری ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ گزشتہ سال قومی ایئرلائن نے26ارب 20کروڑروپےمنافع کمایاتھا،جہازوں کی کمی پوری کردی جائےتوگزشتہ سال کی نسبت مزید2سے 3ارب منافع ممکن ہے،پی آئی اےکےپاس مجموعی طورپر32طیارےموجودہیں،انجن اوراسپیئرپارٹس خرابی کےباعث16 طیارے پروازوں میں شامل نہیں، مزیدجہازبیڑےمیں شامل ہوں تونجکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑےگی۔

Leave a reply