پاک فوج ہراندرونی اوربیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے،فیلڈمارشل

0
19

فیلڈمارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سیدعاصم منیرکاکہناہےکہ پاک فوج ہراندرونی اوربیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ چھاؤنیوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاروں پر بریگنگ دی گئی۔فیلڈمارشل سید عاصم منیرنےفارمیشنزکی تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا۔اُنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کےحصول اورماڈرن جنگی ضروریات کےمطابق خودکوڈھالنےپرزوردیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےتربیت میں حصہ لینےوالےافسروں اورجوانوں سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ پاک فوج ہراندرونی اوربیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے،فوج انتہاپسندنظریات ،جارحانہ ،ہائبرڈ مہملت اوردشمن عناصرکےعزائم ناکام بنادےگی،قومی سلامتی پرآنچ نہیں آنےدیں گے۔
قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنےپر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔

Leave a reply