پاک آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریز:آسڑیلوی ا سکواڈ لاہور پہنچ گیا

پاک آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آسڑیلوی ا سکواڈ لاہور پہنچ گیا ۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کامیلہ سجنےکوتیار،چوکوں اورچھکوں کی ہوگی بہار،شائقین شاہینوں اور کینگروزکوایکشن میں دیکھےگے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےسترہ کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ،آسٹریلوی کھلاڑی آج آرام کریں گے، سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےکمنٹری پینل کااعلان کردیا گیا،جس میں رمیز راجہ ،عامرسہیل،بازیدخان ا ورسابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرسائمن کینچ کو کمنٹری پینل میں شامل کرلیاگیا۔جبکہ عروج ممتاز اورزینب عباس پریزینٹرہوں گی۔
واضح رہےکہ پاکستان اورآسٹریلیاکےمابین تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزشیڈول ہےجوکہ 29،31 جنوری اوریکم فروری کوکھیلی جائےگی۔















