پاک بھارت میچ،محسن نقوی اورجےشاہ اکٹھے میچ دیکھیں گے

0
5

آسی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ سربراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جےشاہ کےساتھ گراؤنڈمیں دیکھیں گے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو ایک ساتھ دیکھنے کا قوی امکان ہے۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے محسن نقوی کو ذاتی طور پر کولمبو میں ہونے والے اس بڑے ٹاکرے کو دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
ذرائع نےبتایاہےکہ محسن نقوی اتوار کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو جائیں گے تاکہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں۔
اس موقع پر دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے، جس میں کرکٹ سے متعلق اہم معاملات، بالخصوص چیمپئنز ٹرافی اور مستقبل کے ایونٹس پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
اس میچ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے دیگر سینئر حکام اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ پیش رفت چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ پر جاری حالیہ کشیدگی کے بعد کرکٹ ڈپلومیسی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a reply