پاک سری لنکاون ڈےسیریز:دوسرامیچ آج ہوگا

0
8

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ  میں آج پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان جوڑپڑےگا۔
پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان سیریزکادوسرامیچ راولپنڈی میں کھیلاجائےگا،میچ مقامی وقت کےمطابق دوپہرڈھائی بجےشروع ہوگا۔
جس کےلئےدونوں ٹیموں نےراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، مہمان ٹیم کا پریکٹس کیلئے سٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، شائقین کرکٹ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سری لنکن ٹیم کا استقبال کیا۔
سری لنکاکرکٹ ٹیم کی راولپنڈی سٹیڈیم میں آمدکےموقع پرقومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نےمہمان ٹیم سے ہاتھ ملائے،اس موقع پر شائقین کرکٹ نے کہا کہ دہشت گردی کو آؤٹ کر دیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
واضح رہےکہ تین میچوں کی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےسری لنکاکو6رنزسےشکست دے کرسیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی تھی۔

Leave a reply