پاک سری لنکاون ڈےسیریز:شاہینوں نے6رنزسےمیدان مارلیا

0
15

پاک سری لنکاون ڈےسیریزکےپہلےمیچ میں شاہینوں نےسری لنکاکو 6رنز سے شکست دےکر0-1کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی کےسٹیڈیم میں تین میچزپرمشتمل ون ڈے سیریزکےپہلےمیچ میں سری لنکانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،گرین شرٹس نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکی پوری ٹیم 293رنزپرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازفخرزمان اورصائم ایوب نےکیاجوکہ کامیاب نہ ہوسکےصائم ایوب 6سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پھرفخرزمان بھی 32رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔جبکہ محمدرضوان 5سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔ پھرمایا نازبلے بازبابراعظم نےٹیم کو29رنزفراہم کئے۔
پھر حسین طلعت اور سلمان علی آغا نےذمہ دارانہ کھیل کھیلا،حسین طلعت62 رنز بناکر233کےمجموعےپرپویلین لوٹ گئے۔سلمان علی آغا ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اختتامی اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکاکی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی اننگز:
سری لنکا کی جانب سے ہسا رنگا 59 رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ سمارا وکرما 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے3ون ڈےمیچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں سری لنکاکوشکست دےکر0-1سےبرتری حاصل کرلی۔
واضح ون ڈےسیریزکےبعدٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Leave a reply