پاکستان اورافغان طالبان میں مذاکرات کانیادورآج ہوگا

0
16

پاکستان اورافغان طالبان رجیم میں مذاکرات کانیادور آج ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی اعلیٰ سفارتی وفدمذاکرات کےلئےاستنبول پہنچ گیا،جنگ بندی ،سرحدی تحفظ اورتجارت کےفروغ پربات ہوگی،ترکیہ پاکستان اورافغان طالبان رجیم مذاکرات میں ثالثی کررہاہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کےآخرمیں ترکیہ اورقطرکی ثالثی میں ہونےوالےپاک افغان مذاکرات میں دونوں ممالک جنگ بندی پرمتفق ہوگئےتھے۔جس کےبعدمشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیاتھا۔جس میں کہاگیاتھاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان 25 سے30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات پہلے دوحہ میں18 اور19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔

Leave a reply