پاکستان اورافغانستان جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانےکیلئےمتفق، مشترکہ اعلامیہ جاری

0
7

پاکستان اورافغانستان نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔فریقین کے درمیان مذاکرات پر ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مشترکا اعلامیہ جاری کر دیا۔
مشترکہ اعلامیہ کےمطابق ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 25 سے30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات پہلےدوحہ میں18 اور19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں مزیدکہاگیاکہ ثالث ممالک ترکی اور قطر نے فریقین کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Leave a reply