پاکستان اورمتحدہ عرب امارات تاریخی رشتوں میں بندھےہیں جوفخرکاباعث ہے، وزیراعظم

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات تاریخی رشتوں میں بندھےہیں جو فخر کاباعث ہے۔
متحدہ عرب امارات کے54ویں قومی دن پروزیراعظم شہبازشریف کاپیغام میں کہناتھاکہ ہمارےبرادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی وثقافتی اقداراورباہمی اعتمادکی بنیاد پر ہیں،دونوں ممالک امن واستحکام ،ترقی اور خوشحالی کےحصول کیلئےپرعزم رہیں گے،پاکستان اورمتحدہ عرب امارات تاریخی رشتوں میں بندھےہیں جوفخرکا باعث ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تجارت،سرمایہ کاری اوردفاع میں ہماراتعاون خوشحالی کی رہیں ہموارکرتارہےگا ،عوام کےدرمیان محبت وگرمجوشی دونوں طرف موجودباہمی محبت کا ثبوت ہے، پاکستان یواےای کی قیادت کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے،یواےای میں مقیم پاکستانی بھی دوستی کومضبوط بنانےمیں کردار اداکررہے ہیں،دعاہےکہ دونوں ممالک کےتعلقات آئندہ بھی مضبوط سےمضبوط ترہوں۔

Leave a reply