پاکستان کی بنگلہ دیش کوکراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل طے ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلہ دیش نواں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک اور بنگلہ دیش کے مشیرخزانہ نے کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، کراچی پورٹ سے بنگلہ دیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کرسکےگا۔















