دوسراٹی ٹوئنٹی:پاکستان نےجنوبی افریقہ کو9وکٹوں سے ہراکر سیریز1 -1سے برابرکرلی

دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کو9وکٹوں سےہرا کر سیریز 1-1سےبرابرکرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ساؤتھ افریقہ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے110رنزبنائے۔پاکستان نے1وکٹ کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز :
دوسرےٹی ٹوئنٹی میں ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،پاکستانی بولرز کے سامنےپیروٹیزبےبس دکھائی دئیے۔کوئی بلےبازبھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ ٹھہرسکااورجلدہی ساؤتھ افریقہ کی وکٹیں گرتی گئیں۔
ساؤتھ افریقہ کے ریزا ہنڈریکس نے اننگزکاآغازکیاجوکہ کامیاب نہ ہوسکےوہ اننگزکی دوسری بول پرآؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔پھرڈی کاک نے7رنزکی اننگزکھیلی اورآؤٹ ہوگئے۔ ٹونی ڈی زورزی بھی صرف 7رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔میتھیو بریٹزکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی پانچویں وکٹ 49 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوالڈ بریوس 25رنز بنا کر چلتے بنے، ڈونووان فریرا 15 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔ جارج لنڈسے اور ناندرے برگر 9، 9 رنز جبکہ اوٹنیل بارٹ مین 12 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان مرزانے3شکارکئے۔نسیم شاہ نے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیااورابراراحمدکےایک وکٹ آئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نےکیا،دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔صاحبزادہ فرحان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب 38 گیندوں پر71 اور بابر11 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 111 رنز کا ہدف صائم ایوب کی برق رفتار اننگز کی بدولت 14 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز1-1میچ سےبرابرہوگئی۔















