پاکستان کی جاپان کوشکست،گرین شرٹس نے8سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
6

پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کواہم میچ میں شکست دےکر8سال بعدہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، تاہم پاکستانی گول کیپر علی رضا نے شاندار انداز میں اسے روک کر پاکستان کو اہم فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a reply